کینبرا: دوسرا ٹی 20، پاکستان کا ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

کینبرا میں کھیلے جا رہے دوسرےٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کینبرا میں کھیلا جا رہا ہے ، پہلا میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہو سکا تھا
سڈنی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پلیرز سے زیادہ بادل برسے تھے اور میچ منسوخ کرنا پڑا لیکن آج بارش کا تو امکان نہیں لیکن ٹھنڈی ہوا ضرور چل رہی ہیں۔

اس مقابلے کےلیے گرین شرٹس بھی تیار ہیں اور کینگروز بھی ، ذرائع کے مطابق ٹیم پاکستان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اس میچ میں حریف بیٹسیمنوں کو قابو کرنے کےلیے فاسٹ بولرز پر ہی زیادہ انحصار ہو گا