اداکارہ حمائما ملک نے شادی کر لی؟

اداکارہ حمائما ملک نے شادی کر لی؟ مبینہ شوہر کے ہمراہ تصویر سامنے آگئی، اداکارہ نے حال ہی میں عاطف ڈیڈھی نامی شخص کیساتھ عمرہ ادا کیا تھا، سعودی قوانین کے مطابق خواتین محرم کے بنا عمرہ ادا نہیں کر سکتیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ حمائما ملک نے دوسری شادی کر لی ہے۔
کچھ عرصے سے ایک شخص عاطف ڈیڈھی کا حمائما ملک کیساتھ نام لیا جا رہا تھا، تاہم اداکارہ نے خود کبھی اپنی شادی یا منگنی کا اعلان نہیں کیا۔ نہ ہی انہوں نے عاطف ڈیڈھی کیساتھ اپنے تعلق سے متعلق کبھی بیان دیا۔ تاہم اب عاطف ڈیڈھی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک پیغام اور پھر اس پر حمائما ملک کے جواب نے لوگوں کو قیاس آرائیاں کرنے کا موقع فراہم کر دیا ہے
عاطف ڈیڈھی نے اپنے پیغام میں حمائما ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم یقینی طور پر اللہ کی طرف سے مجھے دیا گیا سب سے خاص تحفہ ہے۔ اس کے جواب میں اداکارہ نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دعا ہے کہ اللہ ہمیشہ تمہیں اپنی حفاظت میں رکھے۔ اس کے علاوہ اداکارہ عاطف ڈیڈھی کیساتھ لی گئی کچھ تصویریں بھی شیئر کر چکی ہیں-
اس کے علاوہ اداکارہ نے حال ہی میں عاطف کے ہمراہ عمرہ ادا کیا تھا جس کے بعد لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ اب تو ان دونوں کے رشتے سے متعلق شک کی گنجائش بھی نہیں بچی، کیونکہ سعودی قوانین کے تحت کوئی بھی خاتون اپنے محرم کے بنا عمرہ ادا نہیں کر سکتی۔
تاہم حمائما ملک تاحال عاطف سے اپنے تعلق کے حوالے سے خاموش ہیں




اپنا تبصرہ بھیجیں