او جی ڈی سیل ایل اور سکھر آئی بی ایل جامعات کے درمیان ٹئلنٹ ہنٹ پروگرام پر ایم او یو دستخط ہوئے

او جی ڈی سیل ایل اور سکھر آئی بی ایل جامعات کے درمیان ٹئلنٹ ہنٹ پروگرام پر ایم او یو دستخط ہوئے

ٹئلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے پاکستان جع پسماندہ طبقے کے طلباء کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ

او جی ڈی سیل ایل کی جانب سے تعلیم کے علاوہ صحت، واٹر سپلائی اور خواتین کو روزگار دینے سمیت کھیلوں کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا جارہا ہے، سید ناصر حسین شاہ

سکھر (04 نومبر 2019): سکھر آئی بی اے جامعات کے آڈیٹوریم میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور سکھر آئی بی اے کے درمیان او جی ڈی سی ایل- ٹئلنٹ ہنٹ پروگرام 2019 کے پروگرام میں ایم او یو دستخط کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں جامعہ آئی بی اے سکھر کی جانب سے وائیس چانلسر اور او جی ڈی سیل ایل کے مینیجر ایکسٹرنل کمیونیکیشن سی ایس آر کے درمیان صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ سید ناصر حسین شاہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ آئی بی اے سکھر اور او جی ڈی سی ایل کی تعلیم کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کاوشوں سے پروگرام سے فائدہ اٹھانےوالےپاکستان بھر سے پسماندہ طبقے کے طلباء کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آرہی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے تعلیم کے علاوہ صحت، واٹر سپلائی اور خواتین کو روزگار دینے سمیت کھیلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا جارہا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ ملک کے دیگر آرگنائیزیشنز کے لیے بھی کہا کہ انکو بھی گذارش ہے کہ وہ بھی آگے بڑھ کر تعلیم کے اصلاحات کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ او جی ڈی سی ایل- ٹئلنٹ ہنٹ پروگرام 2019 کے بئنچ میں داخلہ کے لیے کامیاب ہونے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکو چاہیے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو ملک کا کارآمد شہری ثابت کریں۔ انھوں نے سندھ حکومت کی جانب سے جامعہ آئی بی اے سکھر کو مستقبل کی کاوشوں میں بھی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وائیس چانسلر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی پروفیسر نثار احمد صدیقی ملک کے پسماندہ طبقے کے طلباء کو بہتر تعلیم تک رسائی کے لیے او جی ڈی سی ایل کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی اور او جی ڈی سی ایل کی جانب سے یہ پروگرام سال 2016 سے شروع ہوا ہے، جس میں ملک بھر سے طلباء میرٹ کی بنیاد پر مکمل فنڈیڈ اسکالرشپ پر انڈر گریجوئیٹ پروگرام میں داخلہ دی جارہی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ 1200 طلباء اس وقت تک پروگرام سے فیضیاب ہوچکےہیں۔ او جی ڈی سی ایل کے مینیجر ایکسٹرنل کمیونی کیشن- سی ایس آر ذیشان زیدی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے طلباء کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کے لیے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی سے کندھے سے کندھا ملاکر موقع فراہم کیا جارہا ہے، اس وقت طلباء پر ذمیداری عائد ہوتی ہے کہ وہ سخت محنت کرکے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں۔ جبکہ تقریب کے آخر میں وائیس چانسلر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی پروفیسر نثار احمد صدیقی کی جانب سے معزز مہمانوں کو اجرک کا تحفہ اور بطور یادگار سووینیئر پیش کیا گیا۔ بعدازاں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ سکھر شہر کے مختلف سڑکوں جس میں گھنٹا گھر، تیر چوک اور بیراج کالونی کا اچانک دورہ کرکے صفائی ستھرائی کا جائزہ بھی لیا اور میونسپل انتظامیہ کو شہر میں صفائی ستھرائی سے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔