تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہر قسم کے چیلنجز، مشرقی سرحد، ایل او سی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، قومی معاملات پر ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ امن و استحکام کی صورت حال قوم اور اداروں کی مرہون منت ہے، مذموم مقصد کے لیے قربانیوں کے ثمرات رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے، افواج پاکستان آئین کے مطابق فرائض انجام دیتی رہے گی۔

آرمی چیف نے کہا کہ قومی کاشوں، مسلح افواج کی قربانیوں سے بہتر اندرونی سیکیورٹی اور استحکام حاصل کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بہتر امن و امان کی صورت حال قوم اور اداروں مرہون منت ہے، تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے۔