چین :تجارتی ایکسپو کے موقع پرشاندار لائٹ شو

چین میں تجارتی ایکسپوکا آغاز ہوگیا ہے اور اس موقع پرشہر پھر کو روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے
چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والے اس دوسری سالانہ بین الاقوامی تجارتی ایکسپو کے موقع پر شہر بھر کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے ۔

اس موقع پردلچسپ لائٹ شوکا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی بلندو بالا عمارتوں پرتھری ڈی لائٹ پراجیکشن کے ذریعے ایسے دلچسپ نظارے ترتیب دیئے گئے کہ دیکھنے والے مبہوت رہ گئے۔

یہ بین الاقوامی تجارتی ایکسپو 10نومبر تک جاری رہے گا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بزنس مین شرکت کریں گے