ٹرک میں چھپ کر فرانس میں داخل ہونے والے 31 پاکستانی گرفتار

فرانس کے جنوب مشرقی علاقے ایلپیس میں میری ٹائم سکیورٹی فورس نے تلاشی کے دوران ٹرک کے کنٹینر میں چھپے 31 افراد کو گرفتار کرلیا۔ میری ٹائم حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈرائیور سمیت تمام افراد پاکستانی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ا فراد اٹلی کے راستے فرانس میں داخل ہوئے تھے جن میں 15 سال تک کے 3 نوجوان لڑکے بھی شامل ہیں۔فرانسیسی حکام کے مطابق ان تمام افراد کو معاہدے کے تحت واپس اٹلی کے حوالے کردیا گیا تاہم ٹرک ڈرائیور کو بارڈ رپولیس کے حوالے کیاگیا