ماں کی حاضر دماغی نے بچے کو بچا لیا

نیوزی لینڈ میں ماں کی حاضر دماغی نے غُصیلے دمبے کی ٹکر سے ننھے میاں کو بروقت بچا لیا۔

نیوزی لینڈ کے ایک وائلڈ لائف پارک میں کھیلنے والے بچے کی جانب اچانک ایک غصیلے دمبے نے دوڑ لگا دی
تاہم ننھے میاں کی ماں نے پُھرتی اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کو فوراً گود میں اُٹھا کر سامنے سے ہٹا دیا اور یوں یہ ننھے میاں خطرناک حادثے سے بچ گئے