چڑیا گھر کے جانوروں کیلئے ہیلووین پارٹی کا اہتمام

شکاگو اور گوئٹے مالا کے چڑیا گھروں میں جانوروں کے لیے ہیلووین پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو اور وسطی امریکی ملک کے دارالحکومت گوئٹے مالا شہر کے چڑیا گھروں میں جانوروں کی کدوؤں کے ساتھ دعوت کی گئی
ہیلووین تہوار کی مناسبت سے چڑیا گھروں میں ہونے والی اس دعوتِ عام میں بکریوں، ریچھ، کوالا، بندروں سمیت کئی جانوروں کو کدو پیش کیے گئے۔

اِس موقع پر جہاں کئی جانور کدو کو اپنے ہاتھوں اور منہ کی مدد سے توڑ کر کھانے میں مصروف نظر آئے وہیں کُچھ جانوروں نے اُن کے اندر رکھی جانے والی اشیاء کا لطف اُٹھایا
جانوروں کے لیے منعقد کی گئی اس سالانہ ہیلووین پارٹی کو دیکھنےکے لیے بڑی تعداد میں لوگ بھی موجود تھے