جاری کاموں کی کڑی نگرانی کی جائے

کراچی (    )ایم ڈی واٹربورڈ انجینئراسداللہ خان نے چیف انجینئر واٹر،سیوریج اور بلک کو ہدایت کی ہے کہ ماہ ربیع الاول کے دوران شہر بھر میں فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ازخود شہر کے اضلاع کا دورہ کریں اور جاری کاموں کی کڑی نگرانی کی جائے ، محافل میلاد ،مساجد ، امام بارگاہوں، خانقاہوں ،مزارات اور جلو س جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے شرکاءکوپانی کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیں ، شہر بھر خصوصاً مختلف اضلاع میں نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پرسیوریج اوورفلو کے خدشات کے خاتمہ کیلئے سیوریج لائنوں کی مشینوںوافرادی قوت کے ذریعے صفائی جلد از جلد مکمل کرلی جائے ، ان ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے واٹربورڈ کے چیف انجینئرز نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ربیع الاول کے سلسلے میں جاری کاموں کا جائزہ لے کر رپورٹ ایم ڈی واٹربورڈ کو پیش کردی ہے ، جس کے مطابق واٹربورڈ کے عملے نے بہادرآباد،نمائش ،سولجر بازار،لیاقت آبادسی ون ایریا،گزدرآباد،کراچی میمن سوسائٹی ، حسین آبادبلاک 3،حسرت موہانی کالونی ،غریب آباد یوسی 12 ملیرمیں سیوریج اوورفلو کا مکمل خاتمہ کردیا ہے ،.میراں ناکہ ،دھوبی گھاٹ لیاری میں والوچیمبرکی صفائی کرکے پانی کے بحاو ¿ کو بہتر بنادیاگیا ہے،لیاری جزل اسپتال ، یوسف گوٹھ سرجانی ٹاو ¿ن ،چوہدر ی خلیق الزماں روڈ کلفٹن میں لائنوں کی مرمت کرکے پانی کی فراہمی بہتر بنادی گئی ہے ،بکرا پیڑی لیاری میں 4 انچ قطر کی پانی کی لائن تبدیل کی گئی ،بلوچ کالونی شاہراہ فیصل کے قریب دھنسنے والی 8انچ قطر کی پائپ لائن کو تبدیل کیا جارہا ہے،سلطان آباد کیماڑی میں خستہ حال پائپ لائن کو تبدیل کرکے پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ،مدینہ کالونی اورنگی ٹاو ¿ن میں لائن لیکیجز کاخاتمہ کیاگیا،ملیر عمار یاسر فیز 2میں سیوریج اوورفلو کا درینہ مسئلہ حل کردیاگیا ،بہارکالونی ٹینری روڈپمپنگ اسٹیشن کے خراب پمپ کی مرمت کردی گئی ہے ،ناظم آباد بلاک 3Cسیوریج کی لائن تبدیل کی گئی،گلبہار میںٹوٹے مین ہولز کی مرمت کی گئی ،ہالیجی کنڈیوٹ، سائفن 20کے کور اسکینگ اورسی اوڈی سٹی چیمبرکی صفائی کرکے پانی کا بحاو ¿بہتر کیا گیا ،شیرشاہ ، قائدآباد، شاہ فیصل کالونی نمبر5,6گلشن اقبال ،جمشید ٹاو ¿ن ،نارتھ کراچی ، بفرزون ، سندھی مسلم سوسائٹی ،قصبہ ،علی گڑھ کالونی ،گلستان مصطفی فیڈرل بی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں راڈنگ جیٹنگ اور ونچنگ مشینوں کے ذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی اور ٹوٹے مین ہولز پر رنگ سلیب وکور رکھنے کاکا م جاری ہے ۔
ہینڈآو ¿ٹ نمبر(pro-kwsb.11.19 ´(01,03, رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں