ہالی ووڈ میں خون آشام بلائیں سڑکوں پر نکل آئیں

امریکا میں خون آشام بلائیں سڑکوں پر نکل آئی ہیں، سالانہ ہیلووین کارنیول پریڈ میں شرکاء نے منفرد کاسٹیومز اور ماڈلز کے ساتھ بھرپور انداز میں شرکت کی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے علاقے ہالی ووڈ میں ہیلووین تہوار کی مناسبت سے سالانہ ہیلووین کارنیول پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے منفرد کاسٹیومز اور ماڈلز کے ساتھ شرکت کی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کی جانے والی اس دلچسپ ہیلووین کارنیول پریڈ میں شرکاء کی بڑی تعداد نے خوفناک بھوت، سر کٹے، ڈھانچوں، چڑیلوں اور کارٹون کرداروں کا روپ دھارا اور دیوہیکل ماڈلز لیے شہر کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے ناصرف لوگوں کو خوب ڈرایا بلکہ موج مستیاں بھی کیں۔

پریڈ کے دوران کُچھ منچلوں نے رقص کا شاندار مظاہرہ کرکے اپنی پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو خوب لُطف اندوز کیا