شاہ رخ خان کے مشہور و معروف ڈائیلاگز

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے مداح آج اُن کی 54 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

شاہ رخ خان نے اپنی آدھی زندگی بالی ووڈ کے نام کردی۔ شاہ رخ خان نے اپنے 27 سالہ کیریئرمیں متعدد کردار نبھائے ہیں۔

جس میں پاگل اورجنونی عاشق، محبت کرنے والا باپ، رومینٹک ہیرو اور خطرناک ولن کے کردار شامل ہیں۔

یہ کردار انہوں نے اتنی خوبی سے نبھائے ہیں کہ آج بالی ووڈ میں ان کی ٹکر کا کوئی اداکار نہیں۔

گزشتہ 27 سال سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے شاہ رخ خان کے وہ ڈائیلاگز جو زبان زد عام رہے وہ یہ ہیں
فلم ’کبھی خوشی کبھی غم
زندگی میں کچھ بننا ہو ، کچھ حاصل کرنا ہو، کچھ جیتنا ہو، تو ہمیشہ اپنے دل کی سنو،

اگر دل سے کوئی جواب نہ آئے تو اپنی آنکھیں بند کرکے اپنی ماں اور بابا کا نام لو

پھر دیکھنا تم ہر منزل پاسکو گے ، ہر مشکل آسان ہوجائے گی، جیت تمھاری ہوگی صرف تمھاری
’کہتے ہیں اگر کسی کو دل سے چاہو تو پوری کائنات اسے تم سے ملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے۔‘

شاہ رخ خان اپنی فلم میں اپنے ڈائیلاگز کے ذریعے اپنے مداحوں کو زندگی سے اچھی امید رکھنے کاپیغام دینا نہیں بھولتے۔
شاہ رخ خان کی بلاک بسر فلم ’دیوداس‘ 2002 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں کنگ خان کے ہمراہ ایشوریہ رائے بچن اور مادھوری ڈکشٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

’’بابو جی نے کہا گاؤں چھوڑ دو، سب نے کہا پارو کو چھوڑ دو، پارو نے کہا شراب چھوڑ دو، ایک دن آئے گا جب وہ کہیں گے دنیا ہی چھوڑ دو

کبھی کبھی کچھ جیتنے کے لیے کچھ ہارنا پڑتا ہے، اور ہار کر جیتنے والے کو بازی گر کہتے ہیں
فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے
’اِٹس آل رائٹ سینوریٹا۔۔۔ بڑے بڑے دیسوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں