آسٹریلیا کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف

پاکستان نے بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف15 اوورز میں  107 رنز بنائے تاہم ڈی آر ایس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 119 رنز درکار ہونگے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 ویں اوور میں بارش کے باعث روک دیا گیا ہے جس کے بعد میچ میں 5 اوورز کی کٹوتی کرکے  15 اوورز کا کر دیا گیا ہے۔
میچ میں پاکستان کی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور کپتان بابر اعظم نے 38 بالز پر 59 رنز اسکور کیے اور ناٹ آوٹ رہے، ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹھہر سکا ہے
پاکستان کی جانب سے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف فخر زمان کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور کی دوسری بال پر فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد آنے والے حارث سہیل نے آتے ہی چوکے کے ساتھ اپنی اننگ کا آغاز کیا مگر وہ اننگ کے دوسرے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر  آؤٹ ہوگئے،  یوں پاکستان نے 10 رنز پر ہی اپنے 2 اہم بیٹسمین کھو دیئے- سرفراز احمد کی جگہ شامل کیے جانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین  محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ٹیم کو سہارا دیا اور 60 رنز کی شراکت قائم کی۔
رضوان ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 33  بولز میں 31 رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہوگئے۔
رضوان کے بعد محمد آصف بیٹنگ کے لیے آئے اور صرف 11 رنز بنا سکے اس کے بعد عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین چلتے بنے، جبکہ افتخار احمد ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور رچرڈ سن نے2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اے سی اگر ایک وکٹ حاصل کر سکے
اس سے قبل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ آسٹریلیوی ٹیم کی سربراہی ایرون فنچ کررہے ہیں۔
آسٹریلوی قائد نے میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے بولنگ اٹیک کو ورلڈ کلاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرفان، وہاب ریاض اور عامر تجربہ کار بولر ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سڈنی میں آج تیز بارش اور طوفان کا خدشہ ہے جس کے باعث میچ متاثر ہو سکتا ہے۔
میچ میں پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کپتان بابر اعظم، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، آصف علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، شاداب خان، محمد عامر اور محمد عرفان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز تین میچز پر مشتمل ہے جس کا پہلا میچ آج سڈنی میں کھیلا جارہا، دوسرا میچ 5 اور تیسرا میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا-jang- report

اپنا تبصرہ بھیجیں