نامور صحافی جی ایم جمالی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

نامور صحافی جی ایم جمالی نے ایکسپریس گروپ کے ساتھ طویل رفاقت کے بعد ذاتی وجوہات پر استعفی دے کر اپنے لئے نئی راہیں تلاش کرنے کا فیصلہ کیا ہے روزنامہ ایکسپریس کے ساتھ ان کی بیس سالہ رفاقت کے بعد ساتھیوں نے ان کے لیے الوداعی تقریب منعقد کی تقریب کے شرکاء نے جی ایم جمالی کی صحافت اور ایکسپریس گروپ کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور ان کے کام کو ہمیشہ قابل تعریف اور دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال قرار دیا جی ایم جمالی نے بھی اپنے ساتھیوں اور گروپ کی انتظامیہ کے ساتھ گزرے وقت کو یادگار قرار دیا اور اپنی زندگی کا سرمایہ قرار دیا اور کہا کہ یادیں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گی 







اپنا تبصرہ بھیجیں