کنزیومر چوائس ایوارڈ کی تقریب کا احوال

کراچی کے فائیو سٹار ہوٹل میں چودھواں کنزیومر چوائس ایوارڈ منعقد کیا گیا ۔تقریب کے روح رواں کوکب اقبال اور ان کی ٹیم کے تمام ارکان انتہائی خوش و خرم اور پرجوش انداز میں شریک ہوئے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے چہروں پر خوشی اطمینان اور مسکراہٹ تھی ہر طرف خوشیاں تھیں  مسکراہٹیں تھیں  مبارکباد تھیں سب ایک دوسرے کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کر رہے تھے گلے لگا رہے تھے مصافحہ کر رہے تھے ۔سچی بات ہے کوکب اقبال نے اس سالانہ ایونٹ کو اب ایک یادگار پروگرام  بنا دیا ہے کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان  کے پلیٹ فارم سے ایوارڈ حاصل کرنا اب ہر کسی کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے بڑی بڑی کمپنیاں بڑے بڑے ادارے اور بڑی بڑی  شخصیات یہ ایوارڈ حاصل کرکے انتہائی خوشی اور فخر محسوس کرتی ہیں ۔

























اپنا تبصرہ بھیجیں