کویت میں حوالے پاکستان انگلش اسکول کے زیر اہتمام لٹل اینجلز ڈے منایا گیا

کویت میں حوالے پاکستان انگلش اسکول کے زیر اہتمام لٹل اینجلز ڈے منایا گیا۔ کویت میں حوالے پاکستان انگلش اسکول کے تحت سالانہ فنکشن 31اکتوبر 2019 کو ڈیجیٹل اینجلس ڈے کے نام سے منایا گیا ۔یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد خوبصورت اور یادگار پروگرام تھا جس کا سہرا اسکول کی انتظامیہ بچوں اور اسٹاف کے سر جاتا ہے جن کی مشترکہ کاوش تھے یہ ایک انتہائی یادگار اور کامیاب پروگرام ثابت ہوا ۔اس اہم اور خصوصی پروگرام میں پاکستان اور کویت کے قومی اور علاقائی گانوں پر بچوں نے انتہائی خوبصورت پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔پروگرام کے شرکاء نے چھوٹے بچوں کی انتہائی خوبصورت پراعتماد اور شاندار پرفارمنس کو بے حد پسند کیا اور خوب تالیاں بجا بجا کر سراہا ۔اس پروگرام میں پیش کی گئی پرفارمنس نے ثابت کیا کہ ہمارے بچے پرعزم ہیں اور وہ زندگی میں کوئی بھی ہدف حاصل کر سکتے ہیں ان میں بھرپور ٹیلنٹ اور صلاحیتیں موجود ہیں ۔کویت میں پاکستانی سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری جناب تنویر احمد اور سفارتخانے کے دیگر حکام اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔میڈم مریم دشتی اور میڈم بشرہ العبد  الحسین نے پرائیویٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کی ۔مہمانوں کو جنرل مینیجر الفیصل ایجوکیشن مینجمنٹ کی جانب سے سووینئر پیش کئے گئے ۔ کویت سے طارق اقبال کی رپورٹ



















































اپنا تبصرہ بھیجیں