کویت کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کی مہم کا آغاز

 کویت کو صاف ستھرا اور مزید خوبصورت بنانے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے یہ مہم کویت میں جاپانی سفارتخانے اور کویتی حکام کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے جس میں جاپانی سفارت کاروں اور کویتی حکام کے ساتھ ساتھ این جی اوز طلباء طالبات اسکاؤٹس اور دیگر شعبوں کے لوگوں  نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر وو پ  میڈیا کو کوریج کے لئے خصوصی دعوت دی گئی  تھی ۔ووپ میڈیا اور جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے بیوروچیف طارق اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس اہم ایونٹ کی بھرپورکوریج کی اور کس کی رپورٹ اور تصاویر قارئین کے لئے بھیجی ہیں ۔صفائی مہم اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے شروع کیے گئے اقدامات میں جاپانی سفارت کاروں کے ساتھ ساتھ کویتی حکام نے بھی اپنی خدمات انجام دیں خواتین مردوں بزرگوں بچوں سب نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سب لوگوں کو یہ پیغام پہنچایا کہ ہمیں اپنے علاقوں کو مزید صاف ستھرا اور خوبصورت رکھنے کی ضرورت ہے اور یہ ہم خود کر سکتے ہیں ۔: صفائی نصف ایمان ہے اور پاکستان کی طرح کویت میں  بھی اس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اس صفائی مہم ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی کویت آئل کمپنی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کمپنی کے اعلیٰ حکم ہم افسران اور ملازمین اس طرح کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لیے شہرت رکھتے ہیں اور ان کا مقصد پورے معاشرے کو یہی پیغام دینا ہوتا ہے کہ ہم اپنے علاقوں کو خوبصورت رکھنے کے لیے خود کردار ادا کریں اس طرح کی مہم نے مختلف بینک ملٹیپل کمپنیاں ملٹی نیشنل کمپنیاں اور دیگر ادارے بھی سرگرم رہتے ہیں Tariq-Iqbal-Report-from-kuwait




























اپنا تبصرہ بھیجیں