مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی کوریج کرنے میں میڈیا کی جانب سے خواتین اینکرپرسن آگے آگے

مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی کوریج کرنے میں میڈیا کی جانب سے خواتین اینکرپرسن آگے آگے رہیں اور ہر جگہ انہوں نے آزادانہ طریقے سے آزادی مارچ اور ا س کے شرکاء کی کوریج کی ۔ان خواتین اینکر پرسن نے کاوش کے دوران بتایا کہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے کے سلسلے میں آزادی مارچ کے شرکاء کی جانب سے تعاون کیا گیا ۔ان اینکرپرسن خواتین نے آزادی مارچ میں شامل جماعتوں کی قیادت کی جانب سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا