سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے قومی اسمبلی میں آرٹیکل 239 کے تحت پیش کئے گئے بل کی مخالفت کردی ،، کہتےہیں سندھ تقسیم کا بل ایم کیوایم نےپی ٹی آئی کےساتھ مل کر پیش کیا جس کی مذمت کرتے ہیںکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےقادر مگسی نے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا صوبے کی جغرافیائی تبدیلی کے حوالےسے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا گیا ،، ایم کیو ایم کی سیاست تقسیم درتقسیم ہوتی جارہی ہے۔۔چالیس سال سے کراچی کا انتظام سنبھالنے والوں نے شہرقائد کو جس حال پرپہنچایا وہ سب کے سامنے ہے ان کا کہنا تھا کہ رویہ نسلی تعصب پر مبنی ہے اوراب متروکہ سندھ کے نام سے ایک نیا فارمولا نکالا جارہا ہے یہ وہی لوگ ہیں جو لندن میں پاکستان کے خلاف نعرے لگاتے تھے،قادرمگسی نے وزیراعظم سے قومی اسمبلی میں پیش کیئے جانے والے بل کو مسترد کرنے کا مطالبہ بھی کیا