ناظم آباد میں بھتہ خوری کا ایک اور کیس سامنے آ گیا،فون کرکے ٹھیکیدار سے پانچ لاکھ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے ڈالیں،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا شہرمیں بھتہ خوری کا بازار ایک بار پھر گرم ہوگیا بھتہ خوروں کی جانب سے ناظم آباد میں ندیم ٹھیکیدار سے پانچ لاکھ روپے بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا اور نہ دینے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں،جس پر متاثرہ ٹھیکیدار کی جانب سے پولیس سے رابطہ کرنے پر واقعے کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام تر پھلوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔