خاتون کے پاس یہ اعزاز ہے کہ انہوں نے تین صدیاں دیکھیں

روس میں دنیا کی طویل عمر خاتون انتقال کر گئی، اس خاتون کے پاس یہ اعزاز ہے کہ انہوں نے تین صدیاں دیکھیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’دی مرر‘‘ کے مطابق تنزیلیا بیزمبے ایوا نامی خاتون نے 123 سال کی عمر پائی۔ اس نے تین صدیاں دیکھیں اور راسپوتین سے پیوٹن تک کے ادواراپنی آنکھوں سے دیکھے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں تنزیلیا سے اس کی اتنی طویل عمر کا راز پوچھا گیا تو اس نے بتایا تھا کہ وہ تمام عمر کیفیر پھٹا ہوا دودھ شوق سے پیتی تھی اور ہمیشہ اپنے ہاتھوں سے کام کرتی رہی یہی اس کی طویل عمری کا راز ہے ،خبررساں ادارے کے مطابق تنزیلیا 1896ء میں روس کے آخری زار نکولس دوئم کی تاج پوشی کے دو ماہ بعد پیدا ہوئی تھی۔ اپنی زندگی میں سٹالین کا آمرانہ دور بھی دیکھا اور روسی انقلاب بھی۔ اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ تمام عمر سخت مشقت کی اور ہر طرح کے حالات میں امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔53سال کی عمر میں اس کے ہاں پہلا بیٹا پیدا ہوا جو اس کے دوسرے شوہر سے تھا، بعدازاں اس نے دو اور بیٹوں کو جنم دیا۔ آگے اس کے 10پوتے پوتیاں اور 25پڑپوتے پڑپوتیاں ہوئے ، ان کے بعدمزید دو بچے ہیں۔ روس کے استراخن نامی علاقے میں رہائش پذیر رہی اور وہیں اس کی موت ہوئی