یو این مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے :ملیحہ

نیو یارک سے روانگی سے قبل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد باندے سے الوداعی ملاقات کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ،کشمیریوں کی امنگوں پر مسئلہ کشمیر کا پر امن حل خطے اور دنیا کے امن کیلئے نا گزیر ہے ، دنیا کا اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے ، اقوام متحدہ پر لوگ تب ہی بھروسہ کرینگے جب وہ دہایوں سے تصفیہ طلب مسائل کا حل نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے گا ،اقوام متحدہ کو اپنے چارٹر میں درج رہنما اصولوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، جنرل اسمبلی کے صدر نے ملیحہ لودھی کو کامیاب سفارتی ذمہ داریاں سرانجام دینے پر مبارکباد پیش کی