رینجرز ریکروٹس کی27 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ

رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی27 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ،گورنر سندھ عمران اسماعیل تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ،گورنر کا کہنا تھا کراچی سے دہشتگردوں کے خاتمے میں رینجرز نے اہم کردار ادا کیا ہے  مہمانِ خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریڈ کا معائنہ کیا،رینجرز کے دستوں نے سلامی پیش کی۔  مہمان خصوصی نے دورانِ ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کہنا تھا  رینجرز ایک جری اور قابل ستائش فورس کے طور پر جانی جاتی ہے،رینجرز کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ساٹتقریب میں رینجرز اینٹی ٹیررسٹ ونگ نے ریسکیو آپریشن کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں