بحیرہ عرب میں بنے والا چوتھا طوفان ماہا مزید شدت اختیار کرنے لگا

کراچی سے 940کلو میٹر کے فاصلے پر ہے طوفان ماہا سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں،،،،،
محکمہ موسمیات  کے مطابق آئندہ دوروز میں ماہا طوفان انڈین گجرات کے شمال مشرق کی طرف سے رخ تبدیل کر ے  محکمہ موسمیات کےمطابق گذشتہ بارہ گھنٹوں میں ماہا طوفان شمال مغرب کی جانب ہی آگے بڑھ رہاہے،،،، سمندری طوفان ماہا کراچی سے 940کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ،،،،،طوفان ماہا کے گرد ہوا کی رفتار 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،،،،،، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے،،،  سمندری طوفان ماہا سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ،،،طوفان کے زیر اثر موسمی اثرات کے باعث کراچی میں اونچی لہروں کاخطرہ موجود ہے،،،،  ماہا طوفان انڈین گجرات کے شمال مشرق کی طرف سے رخ تبدیل کر ے گا،،،، آج ذیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں