مرزا اشتیاق بیگ کے ساتھ عالمی عدالت انصاف کی سیر

 مرزا اشتیاق بیگ کے ساتھ عالمی عدالت انصاف کی سیر
مرزا اشتیاق بیگ کے ہمراہ پیس پیلس کی سیر جسے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے نام سے جانا جاتا ہے
ئیے آج آپ کو مرزا اشتیاق بیگ کے ہمراہ پیس پیلس کی سیر کراتے ہیں ہیں  جسے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے نام سے جانا جاتا ہے ۔جی ہاں یہ وہی انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس ہے جہاں بھارت کل بوشن یادیو کا کیس لے کر پاکستان کے خلاف گیا تھا اور فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا ۔مرزا اشتیاق بیگ پاکستان میں مراکش کے اعزازی قونصل جنرل ہیں ان کا شمار پاکستان کے نامور شخصیات اور کامیاب بزنس مین کے طور پر ہوتا ہے وہ سماجی بھلائی کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں میک آ وش ایک  مشہور تنظیم ہے جس کے پلیٹ فارم سے وہ کئی چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر چکے ہیں ۔جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے ساتھ مرزا اشتیاق بیگ کی دوستی اور محبت کا رشتہ بہت پرانا ہے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے زیر اہتمام آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں اسپیشل بچوں کے لئے منعقد کیے جانے والے پروگرام میں بھی وہ بطور شرکت کر چکے ہیں ۔سفارتی حلقوں میں مرزا اشتیاق بیگ نام انتہائی عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے ۔وہ دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے میں اپنا کردار انتہائی مثبت انداز سے ادا کرتے آرہے ہیں ۔دنیا بھر میں گلوکاری سے شہرت حاصل کرنے والی مشہور گلوکارہ نازیہ حسن ان کی اہلیہ تھیں ۔پاکستان کے رول کامیاب بزنس مین اور سفارتی حلقوں نے انتہائی قابل احترام شخصیت ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ ان کے بڑے بھائی ہیں ۔خود مرزا  اشتیاق بیگ نے مختلف حساس موضوعات پر قلم اٹھایا اور ان کا کالم باقاعدگی سے پاکستان کے  ایک روزنامہ جنگ میں شائع ہوتا ہے۔ مرزا اشتیاق بیگ  نے سیاست میں بھی قدم رکھا اور وہ پاکستان مسلم لیگ نون کے اہم رہنما ہیں











اپنا تبصرہ بھیجیں