صحافت کی شان ۔۔۔۔۔طاہر حسن خان کو سالگرہ مبارک

پاکستان کے سینئر صحافی کراچی پریس کلب کے سابق صدر اور جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر طاہر حسن خان کو سالگرہ مبارک ۔اللہ تعالی آپ کو ایسی بہت سی خوشیاں منانے کے مواقع عطا فرمائے آپ یونہی ہنستے مسکراتے رہیں شاد رہیں آباد رہیں ۔دوست احباب کی دعائیں نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔آپ صحافت کی شان ہیں  پہچان ہیں پاکستان میں صحافت کو آپ جیسے صحافیوں پر فخر ہے آپ جیسے صحافی رہنماؤں کی وجہ سے پاکستان میں صحافی برادری کا سر ہمیشہ فخر سے بلند رہا ہے ۔آپ نے ہر کڑے وقت میں ہر آزمائش میں آزادی صحافت کا پرچم سربلند رکھا اور صحافیوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی اور اصولوں پر مبنی سچی کھری اور جرات مندانہ صحافت کی ا علی  مثال قائم کی ۔آپ صحافت کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔اپنے ہم عصر سینئر صحافیوں کی صف میں چمکتے دمکتے ستارے کی مانند ہیں اور میدان صحافت میں نئی نسل کے لیے مشعل راہ ۔اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔آمین



اپنا تبصرہ بھیجیں