کارکنان نے خواتین رپورٹرز کو دھرنا کوریج سے روک دیا

جمعیت علمائے اسلام ف کےکارکنان نے خواتین رپورٹرز کو دھرنے کی کوریج کرنے سے روک دیا۔ ایک نجی ٹی وی کی خاتون اینکرکو کارکنوں نے گھیر لیا اورجلسہ گاہ سےنکال دیا۔

خواتین رپوٹرز جب دھرنے کی کوریج کے لیے جلسہ گاہ پہنچیں تو وہاں موجود کارکنان اور سیکورٹی نے انہیں جلسہ گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر جب دھرنے کے شرکاء کے ساتھ پروگرام کرنے جلسہ گاہ پہنچیں تو انہیں جے یو آئی ایف کے کارکنان نے گھیر لیا۔ کارکنان کے ایک جم غفیرنے خاتون اینکر کا گھیراؤ کیا اورا نہیں جلسہ گاہ سے نکال دیا۔

سیکورٹی پر مامور رضا کاروں نے کہا کہ وہ خواتین رپوٹرز کو پنڈال میں داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے۔