وزیراعظم کا سکھ یاتریوں کیلئے 2 شرائط کے خاتمے کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان سے آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے 2 شرائط کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروزیر اعظم عمران خان نے ہندوستان سے آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے 2 شرائط کے خاتمے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے آنے والے یاتریوں کیلئے2شرائط کا خاتمہ کر دیا،کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں،بھارت سے آنیوالے یاتریوں کیلئے صرف شناخت کارڈ لازمی ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یاتریوں کو 10 دن پہلے ویزہ بکنگ نہیں کروانی پڑے گی جبکہ گرونانک کے 550 ویں یوم پیدائش پرسکھ یاتریوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال 28 نومبرکومنصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور 9 نومبرکومنصوبے کا افتتاح ہوگاجبکہ 12نومبرکوبابا گرونانک کا جنم دن منایا جائے گا۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا افتتاح کر چکے