لکی پاور پلانٹ کی جانب سے ماہیگیروں کے راستے بند کرنے کے خلاف ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ، لٹھ بستی کے سینکڑوں ماہیگیر عورتوں اور مردوں کا ریڑھی گوٹھ سے لکی پاور پلانٹ تک سمندر میں لانچوں میں سوار ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،

لکی پاور پلانٹ کی جانب سے ماہیگیروں کے راستے بند کرنے کے خلاف ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ، لٹھ بستی کے سینکڑوں ماہیگیر عورتوں اور مردوں کا ریڑھی گوٹھ سے لکی پاور پلانٹ تک سمندر میں لانچوں میں سوار ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے لکی پاور پلانٹ انتظامیہ کے خلاف سخت نعریبازی کی، اس موقع پر ماہیگیر بچاؤ تحریک کے رہنماؤں یوسف شاہ، عرفان عمر کچھی، فاطمہ مجید، مجید موٹانی و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ماہیگیروں کے راستوں پر لکی کول پاور پلانٹ کی جانب سے پل کے تعمیر اتی کام کو جاری کردیا ہے، جس کی تعمیر کی وجہ سے ماہیگیروں کا روزگار بند کردیا گیا ہے، کوئلے سے خارج ہونے والی آلودگی کے باعث سمندر کے اندر مچھلیوں کی حلاکتیں ہونے کا شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے جن سے ماہیگیروں کا معاشی قتل ہوگا، انہوں نے کہا کہ ملیر لٹھ بستی اوربھینس کالونی کے درمیان ڈھائی سو ایکڑ ایراضی پر کوئلے سے بجلی بنانے والے پلانٹ کی تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور مذکورہ پلانٹ کیلئے کوئلہ لانے کیلئے مذکورہ پلانٹ کو سہولت دینے کیلئے سمندر کے اندر موجود تمر کے جنگلات کو بے دردی سے کاٹ کر رتباہ و برباد کیا جا رہا ہے، جس کے نقصانات سمندری طوفان اور سیلاب کی شدت اور پانی کے بہاؤ میں کمی کرنے میں مدد دیتے ہیں، جنہیں ختم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، رہنماؤں نے کہا کہ انسانی بنیادی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے لکی کول پاور پلانٹ کا کام فوری طور پر رکورکوانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔