نیپالی کوہ پیما نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

یپال کے سابق فوجی اور کوہ پیما 36سالہ نرمل پورجا نے انتہائی کم وقت میں 14 بلند ترین پہاڑوں کو سر کرکے دنیا کے تیز ترین کوہ پیما بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
جی ہاں، نرمل نے 28 اکتوبر کی صبح 8 بجکر 58 منٹ پر چین میں موجود ”شیشپانگما“ کی چوٹی کو سر کر کے نہ صرف یہ اعزاز اپنے نام کیا بلکہ نیا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

نرمل پورجا نے نیپال میں 7، پاکستان میں 5 اور چین میں دنیا کے دو بلند ترین پہاڑوں کو 189 دنوں یعنی چھ ماہ اور چھ دن میں سر کیا، جبکہ ان میں سے کوئی پہاڑ بھی 8 ہزار میٹر سے کم بلند نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی کوریا کے کوہ پیما کم چانگ ہو نے 14پہاڑ 7 سال، 10 ماہ اور 6 دن میں سر کئے تھے