امریکا: ہیلووین کی آمد، کدوؤں پر نقش و نگاری کی نمائش

ہیلووین کے تہوار میں صرف چند ایک دن باقی ہیں اور ایسے میں دنیا بھر میں ہیلووین کی تقریبات کی تیاریاں زور و شور سے کی جا رہی ہیں۔
امریکی شہر نیویارک کے پارک میں بھی سالانہ جیک او لینٹرن نمائش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

رائر آف دی جیک او لینٹرنز نامی اس منفرد نمائش میں کدوؤں پر دلچسپ و عجیب اشکال تراش خراش کے تیار کی گئیں 7ہزار سے زائد لالٹینیں پیش کی گئی ہیں جو اس انداز میں سجائی گئی ہیں کہ پورا پارک دلکش نظارہ پیش کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

رات کے اندھیرے میں رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگاتی منفرد اشکال والی یہ لالٹینیں لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروارہی ہیں جو آئندہ مہینے تک جاری رہے گا۔