اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ منیر اکرم کی تعیناتی کو سول سوسائٹی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،

سندھ ہائیکورٹ میں سول سوسائٹی کی جانب سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ منیر اکرم کی تعیناتی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے منیر اکرم پر گھریلو تشدد جیسے سنگین الزامات ہیں منیر اکرم سابق بیورو کریٹ ہیں اور سول سرونٹس رولز پر بھی پورا نہیں اترتے لہٰذا اقوام متحدہ میں تعیناتی کو روکنے کا حکم دیا جائے، درخواست میں وفاقی حکومت، منیر اکرم اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے