وزیراعظم عمران خان کا سانحہ تیزگام کی فوری انکوائری کا حکم

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سانحہ تیزگام پربہت دکھ ہے، جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں جبکہ وزیراعظم نے سانحہ تیزگام کی فوری انکوائری کا بھی حکم دیا۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے لیاقت پورکے قریب تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے مین تین بوگیوں میں سواردرجنوں مسافرزندہ جل گئے،اب تک سترافراد کےجاں بحق ہونےکی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔بہاولپور، ملتان اوررحیم یارخان کےسرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے،ایم ایس ڈی ایچ کیولیاقت پورکےمطابق بارہ مسافروں کی حالت تشویشناک ہے،چودہ لاشیں ناقابل شناخت ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ آگ سلنڈر پھٹنے کے باعث لگی۔