جمناسٹ صلاحیتوں کا ماہر ہسپانوی نوجوان

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جو جمناسٹک صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

اسپین سے تعلق رکھنے والے Samuel Plummerنامی نوجوان نے جمناسٹک صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف جسمانی لچک کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا بلکہ ایک ٹانگ سے بیس بار قلا بازی کھانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

ہسپانوی جمناسٹ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس کی مہارت کی داد دے رہے ہیں۔