برازیل : خاتون اچانک گیراج میں پھنس گئی

کہتے ہیں مصیبت کسی بھی وقت کہیں سے بھی آسکتی ہے۔ کچھ ایسا ہی برازیل میں ایک خاتون کے ساتھ ہوا جو گیراج میں پھنس گئیں۔

یہ واقعہ برازیل کے شہر Goiânia میں پیش آیا جب ایک بائیک سوار اپنے گیراج سے نکلا اور یوں خودکار گیٹ خودبخود بند ہونے لگا کہ اسی دوران وہاں سے ایک خاتون گزرنے لگی اور گیٹ کی زد میں آکر گیراج کے اندر چلی گئی۔

یوں اچانک گیٹ بند ہونے پر خاتون بھی سنبھل نہ سکی اور گیراج میں پھنس گئی جنہیں تقریباََ ایک گھنٹے بعد باہر نکالا گیا