مہوش حیات کی نئی فلم کا ہیرو کون؟

داکارہ مہوش حیات اپنی نئی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

لالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اور ہمایوں اور مہوش کی جوڑی کو پسند کرنے کے بعد فلم ساز و اداکار ندیم بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی نئی فلم’لندن نہیں جاؤں گا‘ پر کام کر رہے ہیں جو آئندہ سال ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ندیم بیگ نے اس بات کی بھی تصدیق کردی کہ فلم میں پنجاب نہیں جاؤں گی کے ہیرو ہمایوں سعید اور ہیروئن مہوش حیات ہی نئی فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے
اپنے انٹرویو میں ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ یہ فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا سیکوئل نہیں ہےبلکہ یہ ایک منفرد کہانی پر اسی طرح کی رومانٹک کامیڈی فلم ہے۔
ہِٹ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اورکامیاب ڈرامے ”دل لگی“ کی ہٹ جوڑی ہمایوں سعید اور مہوش حیات اس فلم میں بھی نظر آئیں گی۔

یاد رہے کہ پنجاب نہیں جاؤں گی دنیا بھر سے 50 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم ہے