شعیب اور ثانیہ کے بیٹے کی پہلی سالگرہ

ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر بیٹےکی ویڈیو شیئر کردی۔

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے پہلے یوم پیدائش کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ثانیہ مرزا کی بہن نے اپنے بھانجے کو گود میں لیا ہوا ہے اور ثانیہ مرزا اپنے بیٹے سے پوچھ رہی ہیں کہ ’آپ کتنے سال کے ہوگئے ہو؟ تو اُس پر اُن کا بیٹا ہاتھ کے اشارے سے بتا رہا ہے کہ وہ ایک سال کے ہوگئے ہیں
انیہ مرزا نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’یوم پیدائش مبارک ہو میرے چھوٹے سے فرشتے، میری دُعا ہے کہ اللّہ تمہیں ہر خوشی اور ہر نعمت سے نوازے، تمہاری ہر خواہش پوری کرے