معمر ترین کرکٹر 108 برس کی ہوگئیں

دنیائے کرکٹ کی سب سے عمر رسیدہ خاتون 108 برس کی ہوگئیں، انگلینڈ کی سابق کھلاڑی آئلین ایش نے 7 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کی۔ وہ 30 اکتوبر1911 کو لندن میں پیدا ہوئی تھیں
آئلین ایش کا کہنا ہے کہ اب وہ صرف کرکٹ دیکھتی ہیں اور خود کو تندرست رکھنے کے لئے یوگا بھی کرتی ہیں، لمبی زندگی کے لیے خوش رہنا چاہیے
سابق کھلاڑی آئلین ایش نے1937 میں اپنا ڈیبیو میچ آسٹریلیا کے خلاف جبکہ آخری انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ 1949میں نیوزی لینڈ کےخلاف کھیلا تھا