پاکستان کے ٹاپ ریٹائرڈ بیوروکریٹ سلمان فاروقی کتاب لکھ رہے ہیں

پاکستان کے ٹاپ ریٹائرڈ بیوروکریٹ سلمان فاروقی کتاب لکھ رہے ہیں۔وہ پاکستان کی مختلف حکومتوں کے اتار چڑھاؤ میں انتہائی اہمیت کے حامل واقعات کے چشم دید گواہ ہیں انہوں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں پالیسی ساز فیصلے کیے اور ان کے گہرے اور دور رس نتائج بھی مرتب ہوئے ۔جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر طاہر حسن خان سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان فاروقی نے بتایا کہ وہ اپنی یادداشتوں کو قلم بند کر رہے ہیں اور کتاب لکھ رہے ہیں انہوں نے یاد دلایا کہ جب کراچی میں ایک فلمسٹار کا قتل ہوا تو اس کے بعد گلشن اقبال جیسی محفوظ آبادی بنانے کا خیال آیا اور اس کے بعد ہی گلستان جوہر کو آباد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ایک وقت تھا جب کراچی میں صرف دست کے ذریعے پلاٹ ملا کرتے تھے پہلی مرتبہ پلاٹوں کی بیٹنگ کا سلسلہ ان کے ایما پر شروع ہوا اور اس کے بعد یہ سلسلہ  انتہائی کامیابی سے چلا ۔ کراچی سے اسلام آباد اور پاکستان سے بین الاقوامی واقعات سے جڑی انکی یادوں کی تفصیل ملاحظہ کرنے کے لئے ان کی کتاب کا انتظار کریں ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے معاشرے میں سچ بولنا بہت مشکل ہے آسان کام نہیں ہے لیکن انہوں نے یہ چیلنج قبول کیا ہے اور کتاب لکھ رہے ہیں
| | Virus-free. www.avast.com |




اپنا تبصرہ بھیجیں