باباگرونانک دیگر یونیورسٹیوں سے مختلف ہوگی: وزیرداخلہ

وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا باباگرونانک یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ باباگرونانک دیگر یونیورسٹیوں سے مختلف ہوگی، یہاں ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ باہر سے آنے والے بھی اس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرسکیں گے، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد باآسانی تعلیم حاصل کرسکیں گے، پچھلے 10سال ملک کے ساتھ ننکانہ صاحب پر بھی بھاری تھے۔انہوں نے بتایاکہ یونیورسٹی عمران خان کی ننکانہ صاحب کے عوام سے محبت کا نتیجہ ہے، باباگرونانک یونیورسٹی کے ساتھ ہاسٹل بھی تعمیر کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل بہت بیماریاں پھیل گئی ہیں، اللہ سب کو صحت وزندگی دے، ملک میں تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، باباگرونانک یونیورسٹی دیگر شعبہ جات میں مذہبی رواداری کا بھی گہوارہ بنے گی