مولانا معاہدہ سے پیچھے ہٹے تو کئی آ پشنز موجود ہیں:زرتاج گل

مولانا فضل الرحمان اگر معاہدہ سے پیچھے ہٹے تو حکومت کے پاس کئی آ پشنز موجود ہیں، تمام اپوزیشن کرپشن بچائو مہم میں اکٹھی ہو گئی ہیں، پلاسٹک بیگز پابندی پر پورے ملک میں عملدرآ مد ہر حال میں ہو گا ، ان خیالا ت کا اظہار وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نےکہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ہائی پروفائل کمیٹی بنائی گئی ،ابھی تک کوئی ڈیڈ لاک نہیں آ یا اور امید ہے آئندہ بھی نہیں آ ئے گا لیکن اگر مولانا فضل الرحمان نے معاہدہ توڑنے کی کوشش کی تو حکومت کے پاس کئی آ پشنزموجود ہیں ۔مولانا فضل الرحمان کا جلسہ اور آ زادی مارچ بغیر کسی مقصد کے ہو رہا ہے ، حکومت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں کلثوم نواز کی بیماری کو ن لیگ اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتی رہی اور اب نوازشریف کی بیماری کو ن لیگ کے کچھ رہنما سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں اس سے زیادہ افسوسناک بات کیا ہو سکتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے سموگ سے نمٹنے کیلئے کریک ڈائون اور دیگر انتظامات بھی کئے اب صورتحال یہ ہے کہ ابھی تک کوئی بھٹہ یا فیکٹری کو بند نہیں کیا گیا ، اگلے سال حالات مزید بہتر ہو جائیں گے