فضل الرحمن پربھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیوں کے حملے کا تھریٹ الرٹ جاری

محکمہ داخلہ نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پربھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیوں کے حملے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کے انٹیلی جنس سنٹر نے مولانا فضل الرحمن کی زندگی کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا جس سے پنجاب حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ۔تھریٹ الرٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن پر بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ اور افغان ایجنسی ’’این ڈی ایس‘‘ جان لیوا حملہ کرسکتی ہیں۔تھریٹ الرٹ میں بتایا گیا کہ ’’را‘‘ اور’ ’این ڈی ایس‘‘ نے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کر لیا ہے ۔ انٹیلی جنس سنٹر نے اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن کو بھی آگاہ کردیا ۔محکمہ داخلہ نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پربھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیوں کے حملے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کے انٹیلی جنس سنٹر نے مولانا فضل الرحمن کی زندگی کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا جس سے پنجاب حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ۔تھریٹ الرٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن پر بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ اور افغان ایجنسی ’’این ڈی ایس‘‘ جان لیوا حملہ کرسکتی ہیں۔تھریٹ الرٹ میں بتایا گیا کہ ’’را‘‘ اور’ ’این ڈی ایس‘‘ نے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کر لیا ہے ۔ انٹیلی جنس سنٹر نے اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن کو بھی آگاہ کردیا ۔