گول کیپر کی غلطی، 90 سیکنڈ میں دو گول

غلطی کسی بھی پروفیشنل کھیل کا حصہ ہوتا ہے اور کوئی بھی کھلاڑی جان بوجھ کر غلطی نہیں کرتا۔ تاہم جب کوئی کھلاڑی بار بار ایک ہی ایک ہی غلطی دہراتے تو پھر اُسے غلطی نہیں بلکہ نااہلی کہا جاسکتا ہے
اسی قسم کی صورتحال جاپان کی جے لیگ کے ایک ڈویژن ٹو گیم کے دوران اس وقت پیش آئی جب گول کیپر مساہیرو اوکاموٹو کی ایک جیسی دو غلطیوں کے باعث نوے سیکنڈ کے دوران حریف ٹیم مونٹیڈیو یاماگاٹا کو دو گول کرنے کا موقع مل گیا۔

جب ہاف ٹائم کی گھنٹی بجی تھی تو اس وقت مونٹیڈیو یاماگاٹا ٹیم کو ایک کے مقابلے میں صفر جیسی کم برتری حاصل تھی۔ تاہم بجائے اسکے صورتحال کو اپنے حق میں تبدیل کیا جاتا، ایہائم ایف سی نے دوسرے ہاف میں خود ہی کک شوٹ کیا۔

اسکی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے ایک گھنٹے کے دوران دو بار حریف ٹیم کے ہاف میں بال پر قابو نہ رکھ سکے۔ اس غلطی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مونٹیڈیو یاماگاٹا کے کھلاڑیوں شون ناکا مورا اور ٹیٹسوہیرو ساکا موٹو نے دو منٹ کے اندر دو گول داغ دیئے۔

یاد رہے کہ میچ کا تیسرا اور آخری گول تو دوسرے گول کی کاربن کاپی تھی، یہ بھی اپوزیشن ہاف سے کک لگائی گئی تھی