موسیقارخواجہ خورشید انور کی دھنیں آج بھی مقبول

برصغیر کے عظیم موسیقار اور ہدایت کار خواجہ خورشید انور کی 35 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

21 مارچ 1912 کو میانوالی میں پیدا ہونے والے خواجہ خورشید انور نے آل انڈیا ریڈیو سے پروڈیوسرکےطورپرفنی سفرشروع کیا۔

خواجہ خورشید انور1953 تک بھارتی فلموں میں اپنی دھنوں کا جادو جگاتے رہے،بعدازاں وہ پاکستان منتقل ہوگئے۔

انہوں نے 1956 میں پہلی پاکستانی فلم ’انتظار‘ کے گانوں کی دھنوں کونیارنگ دیا۔

خواجہ خورشید انورنے ’ہیر رانجھا‘، ’کوئل‘، ’گھونگھٹ‘، ’جھومر‘، ’زہر عشق‘ اور ’شیریں فرہاد‘ جیسی فلموں کامیوزک ترتیب دیا۔

ان کی دھنوں پرملکہ ترنم نورجہاں، ثریا، زبیدہ خانم اور کے ایل سہگل نے اپنی آوازکاجادوجگایا۔

موسیقار خواجہ خورشید انور کی تخلیق کی گئی دھنیں آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہیں۔