ٹیم پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بھرپور تیاریاں

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مقابلے کی بھرپور انداز میں تیاریاں شروع کر دیں ، سڈنی میں گرین شرٹس نے دوسرے دن جم کر پریکٹس کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرافتخار احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے اتنی پرابلم نہیں ہے کیونکہ تما م پلیئر ز تجربہ کار ہیں، انشاء اللّٰہ یہاں ایڈجسٹ کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سارے نوجوان کھلاڑی پرفارم کرکے آئے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی اتوار کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تین گھنٹے کا بھرپورٹریننگ سیشن کیا
کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی فیلڈنگ پریکٹس کرانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ٹیم پاکستان نے نیٹس پر بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں بھی کیں۔

ٹیم ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیم کا اگلا ٹریننگ سیشن بدھ کی صبح ہو گا۔

پاکستان ٹیم جمعرات کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ کھیلے گی جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا