دھمکیوں والی ٹویٹس کرنا بند کر دیں

 خواجہ آصف کی جانب سے اعتزاز احسن کے بیان پر تنقید کے بعد اعتزازاحسن نے انہیں تنبیہ کی ہے کہ ’’خواجہ آصف دھمکیوں والی ٹویٹس کرنا بند کر دیں‘‘۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’نوازشریف کی ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی‘‘۔
اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹر پیغام میں تنقید کرتے ہوئے اعتزاز احسن کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’اعتزاز صاحب محترم ھیں.ھم نے تو انکی کئ حوالوں سے ھمیشہ نیاز مند ی کی ھے. مجبور نہ کریں. مہربانی فرمائیں‘‘۔ 
  اس ٹویٹ پر تنقید کرتے ہوئے آج اعتزاز احسن نے ٹیوی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف دھمکیوں والی ٹویٹس کرنا بند کر دیں۔

اعزاز احسن نے مزید بتا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو ٹھریٹ الرٹ کو سنجیدہ لینا چاہیے۔ مودی کی ’را‘صورتحال کا فائدہ اٹھا کر کچھ بھی کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ آج جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کی جان جو خطرے سے متعلق جاری کیے جانے والے تھریٹ الرٹ کے متن میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان پر “را” اور “این ڈی ایس” جان لیوا حملہ کرسکتے ہیں۔
“را” اور “این ڈی ایس” نے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے پراونشل انٹیلی جنس سینٹرہوم ڈیپارٹمنٹ نے تھریٹ الرٹ سے حکومت پنجاب کو آگاہ کردیا ہے۔ یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 اکتوبر سے آزادی مارچ کا آغاز کر رکھا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف آزادی مارچ سندھ سے پنجاب میں داخل ہوگیا اور آج رات لاہور پہنچے گاجبکہ فضل الرحمٰن نے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز حکومت کو ہر صورت گھر جانا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں