ایم ڈ ی واٹربورڈ کی ہدایات پرواٹربورڈ کے ڈسکنکشن اسکوارڈ نے اسکیم 33کے علاقہ میں چھاپہ مار کر غیرقانونی ہائیدڑنٹ کا خاتمہ کردیا

 کراچی(  ) ایم ڈ ی واٹربورڈ کی ہدایات پرواٹربورڈ کے ڈسکنکشن اسکوارڈ نے اسکیم 33کے علاقہ میں چھاپہ مار کر غیرقانونی ہائیدڑنٹ کا خاتمہ کردیا ہے ،پانی چوری کیلئے استعمال کیا جانے والا سامان ، پمپس ، جنریٹر،سیکڑوں فٹ پائپ اودو ٹینکرزکوتحویل میں لے کر پانی سے بھرے ایک ٹینکرکو حوالہ پولیس کردیاہے جبکہ پانی کی چوری کیخلاف مقدمہ درج کرادیاگیا ہے ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ انجینئراسداللہ خان کو ملنے والی خفیہ اطلاع پرواٹربورڈ کے ڈسکنکشن اسکوارڈ نے اسکیم 33صباسنیما کے قریب قائم ایک غیرقانونی ہائیدرنٹ پر چھاپہ مار کر ہزاروں گیلن پانی کی چوری روک دی ، غیرقانونی ہائیڈرنٹ پر کچی آبادی اور باڑوں کی آڑلے کر ایک ایک انچ کے تین کنکشنوںسے پانی چوری کرکے ٹینکروں کے ذریعہ فروخت کیا جاتاتھاواٹربورڈ کے اسکوارڈ نے غیرقانونی کنکشن منقطع کرکے پانی کی چوری میں استعمال ہونے والے 5پمپس ، جنریٹر سیکڑوں فٹ پائپ الیکٹرک کیبل اوردو ٹینکر تحویل میں لے لئے بعدازاں ان میں پانی سے بھرایک ٹینکر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ متعلقہ تھانہ میں ہائیڈرنٹ کے مالک سلطان خان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے،کارروائی میں واٹربورڈ کے واٹرٹرنک مین ڈویژن کے سپرنٹنڈنگ انجینئر آصف قادری، ایگزیکٹوانجینئراحمدعلی درانی اور دیگر نے حصہ لیا جبکہ اس موقع پر پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔

ہینڈآو ¿ٹ نمبر(pro-kwsb.10.19 ´(38,29, رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں