ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری

کراچی (    )کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرانجینئر اسداللہ خان نے ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، اس ضمن میںانہوں نے 136.86 ملین روپے کے اجراءکی منظوری دیدی ہے ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈانجینئراسداللہ خان نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرایچ آرڈی اینڈ اے شعیب تغلق اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس وآرآر جی محمد ثاقب کو ہدایات دی ہے کہ وہ اس ضمن میںفوری اقدامات کریں، ریٹائرڈ ملازمین کی فہرست تیار کریں اور ادائیگیوں کا عمل بلاتاخیر شروع کیا جائے ،یہ بات انہوںنے مختلف مزدوررہنماو ¿ں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ،انہوں نے کہا کہ الحمدللہ واٹربورڈ اپنے وسائل سے ہر ماہ کی پہلی تاریخ کواپنے ملازمین کو تنخواہ دینے ،اپنے اخراجات پورے کرنے والاادارہ بن گیا ہے ،واٹربورڈ نے محدود وسائل کے باوجود شہریوںمیں اپنی ساکھ قائم کرلی ہے ،انہوں نے کہا کہ ایک ادارے کی جانب سے واٹربورڈ کو واجبات کی مد میں ملنے والے 136.86ملین روپے ریٹائرڈملازمین کو واجبات کی مد میں اداکرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ،جلدواٹربورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی شروع کردی جائے گی ،اس موقع پر مزدور رہنماو ¿ں نے ایم ڈی واٹربورڈ کے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا اور واٹربورڈکے استحکام وملازمین واٹربورڈ کی فلاح کیلئے ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کی کاوشوں کو سراہا،انہوں نے کہا کہ انجینئر اسداللہ خان نے بطور ایم ڈی واٹربورڈ مختصر عرصہ میں کارکردگی خصوصاًشہری خدمات کے حوالے سے واٹربورڈ کو نمایاں مقام پر پہنچادہے،، دوسری جانب ملازمین واٹربورڈ کی فلاح وبہبودمیں کوئی کثراٹھا نہیں رکھی۔
 کراچی(  ) ایم ڈ ی واٹربورڈ کی ہدایات پرواٹربورڈ کے ڈسکنکشن اسکوارڈ نے اسکیم 33کے علاقہ میں چھاپہ مار کر غیرقانونی ہائیدڑنٹ کا خاتمہ کردیا ہے ،پانی چوری کیلئے استعمال کیا جانے والا سامان ، پمپس ، جنریٹر،سیکڑوں فٹ پائپ اودو ٹینکرزکوتحویل میں لے کر پانی سے بھرے ایک ٹینکرکو حوالہ پولیس کردیاہے جبکہ پانی کی چوری کیخلاف مقدمہ درج کرادیاگیا ہے ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ انجینئراسداللہ خان کو ملنے والی خفیہ اطلاع پرواٹربورڈ کے ڈسکنکشن اسکوارڈ نے اسکیم 33صباسنیما کے قریب قائم ایک غیرقانونی ہائیدرنٹ پر چھاپہ مار کر ہزاروں گیلن پانی کی چوری روک دی ، غیرقانونی ہائیڈرنٹ پر کچی آبادی اور باڑوں کی آڑلے کر ایک ایک انچ کے تین کنکشنوںسے پانی چوری کرکے ٹینکروں کے ذریعہ فروخت کیا جاتاتھاواٹربورڈ کے اسکوارڈ نے غیرقانونی کنکشن منقطع کرکے پانی کی چوری میں استعمال ہونے والے 5پمپس ، جنریٹر سیکڑوں فٹ پائپ الیکٹرک کیبل اوردو ٹینکر تحویل میں لے لئے بعدازاں ان میں پانی سے بھرایک ٹینکر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ متعلقہ تھانہ میں ہائیڈرنٹ کے مالک سلطان خان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے،کارروائی میں واٹربورڈ کے واٹرٹرنک مین ڈویژن کے سپرنٹنڈنگ انجینئر آصف قادری، ایگزیکٹوانجینئراحمدعلی درانی اور دیگر نے حصہ لیا جبکہ اس موقع پر پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔

ہینڈآو ¿ٹ نمبر(pro-kwsb.10.19 ´(38,29, رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں