کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن سے عورت کی پانچ روزہ پرانی لا ش ملی

کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن سے عورت کی پانچ روزہ پرانی لا ش ملی،سعیدآباد پولیس نے جعلی پولیس افسران کو گرفتار کر کے چھالیہ اور انڈین گٹکا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،کلفٹن اورملیر پولیس نے چار اسٹریٹ کرمنل اور منشیات فروش دھر لئے۔

کورنگی اللہ والا ٹاؤن سے خاتون کی چار سے پانچ روز پرانی لاش ملی جسے جناح اسپتال پہنچایا گیا،لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

سعید آباد پولیس کی کاروائی, چھالیہ اور انڈین گٹکا اسمگلنگ میں ملوث جعلی پولیس افسران ساجد اور عابد حسین کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے ساتھی ناصر شاہ اور رانا ساجد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس چیکنگ کے دوران ملزمان پولیس اہلکار ظاہر کر کے بچ جاتے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے 8 بورے چھالیہ, 10 پیکٹ انڈین گٹکا, پولیس کیپ اور پولیس وزیٹنگ کارڈ اور گاڑی برآمد ہوئی۔

ادھر کلفٹن اور ملیر پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کر لی۔