طوفان کے خطرے کے پیش نظر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

طوفان کے خطرے کے پیش نظر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

سمندر میں نہانے پر پابندی 5 نومبر تک لگائی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ

کراچی:
محکمہ داخلہ سندھ نے آج سے 5 نومبر تک سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی۔

صوبائی حکومت نے سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر آج سے 5 نومبر تک سمندرمیں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کراچی ڈویژن، ضلع ٹھٹھہ اور بدین میں عائد کی گئی ہے اور سمندر میں نہانے، تیراکی، بوٹنگ اور فشنگ پر دفعہ 144 عائد کردی گئی ہے۔