واٹربورڈ پانی چوروں خصوصاً غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بھرپورآپریشن کی تیاری مکمل کرلی ہے

کراچی (    )ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ پانی چوروں کیخلاف مسلسل کارروائیاں کررہاہے ، قلیل عرصہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مددسے شہر سے سیکڑوںغیرقانونی ہائیڈرنٹس کا قلع قمع اورپانی چوروں کیخلاف متعدد مقدمات درج کرائے جاچکے ہیں ،واٹربورڈ نے شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرکے فروخت کرنے والوںکیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس کیلئے رینجرز اور پولیس کی مدد بھی لی جائے گی ،شہری خصوصاً منتخب نمائندے اس ضمن میں واٹربورڈ سے تعاون کریں اور پانی چوروں کی نشاندہی کریں ،یہ بات ایم ڈی واٹربورڈ نے رکن قومی اسمبلی ،محمد اکرم چیمہ اور ان کے ساتھ آئے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے رہنماو ¿ں ،رکن سندھ اسمبلی محمدشبیر قریشی اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کے ساتھ منعقدہ علیحدہ علیحدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ بلک لائنوں سمیت واٹربورڈ کی تقسیم آب کی دیگر لائنوں او ر تنصیبات کی کڑی نگرانی اور مختلف اقدامات سے پانی کی چوری کاسدباب کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ شہریوںکے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایاجائے گا،واٹربورڈ پانی چوروں خصوصاً غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بھرپورآپریشن کی تیاری مکمل کرلی ہے ، آپریشن سے قبل پانی چوروں کی نشاندہی کرلی گئی ہے ،جلد ایسے عناصر کوقانون نافذ کرنے والے اداروں کی مددسے گرفتار کرکے ان کے خلاف پانی چوری کے قانون کے تحت مقدمات کا اندراج کرایا جائے گا، اس موقع پر حلیم عاد ل شیخ نے ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کو پانی چوروں کیخلاف کارروائی میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ،رکن اسمبلی محمداکرم چیمہ ، شیبرقریشی اور حلیم عادل شیخ نے ایم ڈی واٹربورڈکی توجہ شہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق بعض مسائل کی طرف مبذول کرائی جس پرایم ڈی واٹربورڈ نے اجلاس میں موجود واٹربورڈ افسران اور انجینئرز کو ضروری ہدایات جاری کیں،منعقدہ اجلاسوں میں چیف انجینئر واٹرغلام قادر عباس، چیف انجینئر سیوریج سلیم احمد ، چیف انجینئر بلک ظفر پلیجو ، سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد ریاض ،امتیاز مگسی،روشن دین ، ایگزیکٹیو انجینئرز ،آصف قادری ، دلاورجعفری ، تنویراحمد،عمران عبداللہ اور محمد احسن سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

ہینڈآو ¿ٹ نمبر(pro-kwsb.10.19 ´(37,28, رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ 

اپنا تبصرہ بھیجیں